اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نےاحسن اقبال سےاستعفےکا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی ناکامی کے باعث اسلام آباد میں فوج طلب کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلا فساد وزیرداخلہ کےغلط اندازوں کانتیجہ ہے، احسن اقبال نے حل کے بجائے کھوکھلے دعوےکیے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورت حال سےاحسن اقبال کی اہلیت واضح ہوگئی، حکومت میڈیا پر پابندیاں ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا آپریشن سے پھیلنے والے فساد پرپردہ ڈالنےکے لیے غیرجمہوری ہتھکنڈےاپنائےگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت اپناغیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔


حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سے حل کرے، فواد چوہدری


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بغیرنوٹس دیےآدھے گھنٹےمیں تمام چینلز بند کردیے گئے، حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سےحل کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال نے معاملے کوالجھادیا، تشدد یا جبر کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کیے جائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں