The news is by your side.

Advertisement

نئے پاکستان کےلیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے‘ جہانگیرترین

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کے لیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ پہلےاورذات بعد میں ہے، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑسکتا، میں عہدوں کی فکرنہیں کرتا، میری صرف ایک فکرہے کہ پاکستان کو نیا پاکستان بنایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لودھراں میں جس طرح الیکشن مہم چل رہی ہے کامیابی ضرورملے گی، 90 فیصد ٹکٹ بغیرکسی دباؤکے دیے گئے ہیں جبکہ 10فیصد ٹکٹ پرسوچ بچارکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے، عوام ہمیں موقع دے گی اوراسٹیٹس کوکی جماعتوں کا صفایا ہوگا۔

جہانگیرترین نے کہا کہ میں اورمیرا بیٹا الیکشن نہیں لڑرہے، کوشش ہے ایسے لوگوں کوٹکٹ دیں جوالیکشن کی سائنس جانتے ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیرترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ اس سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، جو شخص گیم میں ہی نہیں سے کیا مقابلہ کروں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں