site
stats
پاکستان

حساس اداروں کی کارروائی،جےایس گروپ کاعمران شیخ زیرحراست

کراچی: حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں جہانگیر صدیقی گروپ کی اہم شخصیت کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کےمطابق حساس اداروں نے ایک کارروائی میں جےایس گروپ کے عمران شیخ کو گرفتارکرلیا ہے،عمران شیخ کوجےایس گروپ میں اہم شخصیت سمجھاجاتاہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ عمران شیخ سےبینک اکاؤنٹ کےمعاملات پرتفتیش کی جارہی ہے، عمران شیخ کی ایف آئی اےکی ایک اعلی شخصیت،،پولیس اورسرکاری افسران سےدوستی بھی ہے۔

عمران شیخ جہانگیرصدیقی کاقریب ترین شخص سمجھاجاتا ہے جو جہانگیرصدیقی کےاہم کاروباری معاملات سے واقف ہے،ذرائع کے مطابق عمران شیخ دوست سےملنےڈیفینس گیا تھا،جہاں سےاُسے حراست میں لیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top