جہانگیر ترین نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام کو سستی چینی فراہم کرنےکا وعدہ پورا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ٹن چینی 67 روپے کلو سے فراہم کرنےکا ٹینڈر جمع کرا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کاپچھلا ٹینڈر 17 مارچ کو کھلا تھا، پچھلےٹینڈر کے حساب سے چینی کی فی کلو قیمت 79 روپے 50 پیسے تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کو سستی چینی فراہم کرنےکا وعدہ پورا کر دیا، 67 روپےفی کلو چینی ملنے سے عوام کو 25 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ 10 مارچ کو جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دیگر ملز کے مقابلے میں سستی چینی فراہم کرنے کی پیش کی تھی۔
As promised on @nadeemmalik's show, I've fulfilled my commitment to supply 20,000 tons sugar at Rs 67000/Ton in the tender today.
Last tender was opened on 17th March, in which 20,000 ton sugar was bought at Rs 79500/Ton
A direct relief of Rs 25 crore to Awam, Alhamdulillah. pic.twitter.com/UYT4cZsq3c
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 1, 2020
جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی سے متعلق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھ کر یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی آفر کی تھی۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چینی 67 روپےفی کلو کے رعائتی نرخوں پر دینےکی آفر کی ہے مگر میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔