اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کل ہم انشاء اللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اور ہر کارکن ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، انتخابات کے روز ووٹرز کی موبائلائزیشن بہت اہم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انصافیو! اس آخری کوشش کی ضرورت ہے، عمران خان کی جدوجہد کل کامیابی کی صورت میں ہمیں ملے گی اور ہم اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔
IK’s long struggle against all odds will IA culminate in success tmrw. IA we will win and win an outright majority.The key will be VOTER MOBILISATION.Every tkt holder and every worker must ensure that all PTI voters get to their PS.Come on Insafians we need this final push.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) July 24, 2018
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زیادہ کی مہم ختم، ایک ماہ کی دوڑ اور دھوپ آدھا الیکشن ہے باقی نصف انتخابی دن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں اکثریتی ووٹ عمران خان کاہے، اب ووٹ کو ڈلوانا اور پولنگ کے بعد اس کی حفاظت کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔
ایک ماہ سے زیادہ کی کیمپین ختم۔ یہ ایک ماہ کی دوڑ دھوپ نصف الیکشن ہے اور باقی نصف الیکشن دن ہے۔ اس میں کوی شک نہیں کے اکثریت ووٹ عمران خان کا ہے۔ اب اس ووٹ کو ڈلوانا ہے اور پولنگ کے بعد اس ووٹ کی حفاضت کرنی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 24, 2018
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوم کو پیغام دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ چار دہائیوں میں پہلی بار قوم کو ایسا اہم موقع ملا کہ جس کے ذریعے وہ روایتی سیاستدانوں کو شکست دے سکتے ہیں، قوم اس اچھے موقع کو کسی صورت ضائع نہ کرے،
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی جبکہ نتائج کا سلسلہ 7 بجے سے شروع ہوگا۔