تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جہانگیر ترین کا وطن واپسی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، علاج کی غرض سے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔

جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین برطانیہ میں کہاں مقیم ہیں؟ انکشاف

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

یاد رہے کہ چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے تھے، معلوم ہوا تھا کہ وہ لندن سے کچھ فاصلے پر نیوبری میں اپنے ہائیڈ ہاؤس نامی فارم ہاؤس رہائش پذیر ہیں۔

جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحب زادے علی ترین بھی اسی فارم پر موجود تھے، انہوں نے گزشتہ دنوں بیٹے کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -