جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کا لودھراں پبلک اسکول کے لئے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں : تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں پبلک اسکول میں اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کردیا اور کہا وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم میں سرمایہ کاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین تعلیمی میدان میں بہتری کےلیے سرگرم ہیں، جہانگیر ترین لودھراں پبلک اسکول میں اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم میں سرمایہ کاری کریں ، ضلع کے عوام کی مدد کر کے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان کرنا ناممکن ہے، لودھراں کو تعلیمی شعبہ میں پورے ملک کے لیے ماڈل ضلع بنائیں گے۔

مزید پڑھیں : جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ، جہانگیر ترین نے کہا تھا اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں