تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: جہانگیر ترین نے ساتھی اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس اکیس اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے آج جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، رانا نسیم اور عامر وارث کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کی، عدالت میں پیشی کے بعد جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں تیس سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم یا متوقع بنائی جانے والی کمیٹی سےملاقات پر بھی غور کیا، اجلاس میں شریک دو سے تین ارکان اسمبلی نے استعفے دینے کی تجویز پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں استعفوں کی آپشن پر اتفاق نہیں کیا گیا، بعض اراکین نے رائے دی کہ ناا نصافی کی صورت میں استعفےدینےکا آپشن موجود ہے، ساتھ ہی اتفاق کیا گیا کہ انصاف کی فراہمی کےلیےہر ممکن حد تک جایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے ساتھی اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ایک بار پھر اکیس اپریل کو بلالیا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا، جہاں شرکا کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہم خیال اراکین اسمبلی و مشیران کو بھی بلایا گیا ہے،ا جلاس میں مزید نئے ممبران کی آمد بھی متوقع ہے، مشاورتی اجلاس میں موجودہ صورتحال،سیاسی مستقبل کےلائحہ عمل پرغورکیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

واضح رہے کہ آج بینکنگ جرائم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے تین مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

جہانگیر ترین جب عدالت پہنچے تو ان کے ہمراہ ایم این اے راجہ ریاض، عون چوہدری، چوہدری منظور، خرم لغاری، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال،ایم این اے خواجہ شیراز، مبین عالم انور، سمیع گیلانی، فیض الحسن شاہ بھی تھے، مجموعی طور پر 21 ایم پی اے، 6 ایم این ایز اور 2 وزرا جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

Comments

- Advertisement -