جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے ملاقات کی جس میں فیصل جبوانہ، عمر تنویر اور اسلم بھروانہ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ارکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین نے ملاقات کی، جس میں رکن قومی اسمبلی افضل خان، ایم پی اے عامر عنایت، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، غضنفر عباس شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے، عثمان بزدار کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا، پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان کے مطابق علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔

تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری نے بتایا تھا کہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں