تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد : جہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے خلاف کیسز سے متعلق کیا بات چیت ہوئی؟ ہم خیال ارکان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کیا؟ ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےجہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات میں موجود رہے، وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین گروپ کے تیس ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکین نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،خصوصی ملاقات میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جہانگیر ترین کے کیسز سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی، ارکان نے وزیراعظم کو جسٹس ساحرعلی، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس ناصر الملک کے نام بھی پیش کئے، تاہم وزیراعظم نے ہم خیال گروپ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ارکان پر واضح کیا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔

راجہ ریاض اور ارکان کی میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے ہر صورت میں انصاف کایقین دلایا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی سے ناانصافی ہو۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں شہزاد اکبر سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نےکہا ذاتی طور پر معاملہ دیکھ رہاہوں کسی سےزیادتی نہیں ہوگی اور جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیراعظم نےمخالفین کےبارے میں بھی کہا کہ ان سے بھی زیادتی نہیں ہوگی، ہم خیال رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےکپتان اور وزیراعظم پر پورا یقین ہے کہ انشااللہ انصاف ہوگا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین ہم خیال رکن نذیرچوہان نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے گروپ کو ملاقات کا وقت دیا، وزیراعظم نے ہمیں شارٹ نوٹس پر بلایا، آج ہم نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، وزیراعظم نےکہاکہ جہانگیرترین کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے آج اپنوں کے ساتھ محبت کا اظہارکیا ہے۔

Comments

- Advertisement -