تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سیاسی گرما گرمی: جہانگیر ترین کا اہم فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی آئندہ ہفتہ متوقع ہے جس کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کےساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

قوی امکان ہے کہ مشاورتی اجلاس جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے فوری بعد بلایا جائے گا۔

یہ بھی اطلاعات زیر گردش تھیں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ کا فوری ردعمل، بڑا اعلان کر دیا

ملاقات میں جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی تھی، جس میں مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات کرنے والوں میں ن لیگ کے ایم پی اےاظہرعباس چانڈیا ، مظفرگڑھ سےتعلق رکھنےوالےاراکین صوبائی اسمبلی سمیت اشرف خان رند، منصوراحمد، میاں علمدارعباس، نیازحسین اور عون حمید شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -