تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

جہانگیر ترین کی چوبیس گھنٹے میں 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں اورملاقاتوں میں تیزی آگئی ، جہانگیر ترین نے چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

جہانگیر ترین سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور کراچی سےتحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جبکہ کرم ایجنسی سے ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی بھی ان سے ملے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی ابراہیم خان، عبد الغفار وٹو، فیض کموکا، راجہ ریاض ،رضانصراللہ گھمن اور جاوید وڑائچ سے بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کی جبکہ جی ڈی اے کےغوث بخش مہر اور آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی سے ملے۔

ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور حکومتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں : نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مختلف صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کیں تھیں ، صوبائی وزراء میں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر کمیونی کیشن سردار آصف نکئی، وزیر بیت المال اجمل چیمہ، وزیر حکمت عملی و پیشہ ورانہ امور حسین جہانیاں گردیزی شامل تھے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے لائیں گے۔

خیال رہے جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

Comments