اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹی میں بھی چوہدری نثارسےمتعلق کوئی بات نہیں سنی اڑتالیس گھنٹے توکیا سو گھنٹوں میں بھی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے چوہدری نثارسے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے تو کیا سو گھنٹوں میں بھی ان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی میں بھی چوہدری نثارسے متعلق کوئی بات نہیں سنی۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا کوئی پرانا دوست انکی عیادت کو گیا تو وہ غیرسیاسی ملاقات ہوگی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی وفد کی چوہدری نثار سےملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے جانےکا ارادہ ہے۔
On Ch Nisar pic.twitter.com/5H4kYcFCjo
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 8, 2018
مزید پڑھیں : چوہدری نثارکے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات، ذرائع
چوہدری نثار علی خان عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد چوہدری نثار کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کی شمولیت سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں.
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں بڑا جلسہ رکھ کر انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہنے پربھی غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی تھی۔