پرویز الہیٰ کی جیت کو پنجاب کے امتحان میں‌ پہلی کامیابی ہے: جہانگیر ترین
The news is by your side.

Advertisement

پرویز الہیٰ کی جیت پنجاب کے امتحان میں‌ پہلی کامیابی ہے: جہانگیر ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے ہم پنجاب کے پہلے امتحان میں‌ کامیاب رہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ کے اسپیکر منتخب ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا.

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں‌ کامیابی نواز شریف کے کرپٹ دور کے خاتمے کا آغاز ہے.

یاد رہے کہ آج اسپیکر کے انتخاب میں پرویز الہیٰ نے 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کیے، اس دوران 348 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔

ایک اور ٹویٹ میں‌ انھوں نے خیبرپختون خواہ میں‌ پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ‌ منتخب ہونے پر کہا، کے پی کے عوام نے حکمران جماعت کو رد کرنے کی روایت کو ختم کرتے ہوئے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو منتخب کیا.


تحریک انصاف کے محمود خان خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ منتخب

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ سے محمود خان وزیر اعلیٰ‌ کے پی کے منتخب ہوئے. محمود خان اور کے پی کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، جنھوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا.

واضح رہے کہ ۔ وزیر اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل سے تھا۔ محمود خان نے77 اور میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں