پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے اپنی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین نے سیاست میں نئی روایت قائم کردی۔ سپریم کورٹ سے فیصلہ اپنے خلاف آنے پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نئی آئینی ترمیم کے تحت وہ اپنا سیاسی عہدہ برقرار رکھ سکتے تھے۔

جہانگیر ترین نے استعفیٰ عمران خان سے ملاقات کے بعد دیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ امید رکھتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے۔ عمران خان اور میں نے سخت احتساب کا سامنا کیا، دونوں سرخرو ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، سیاسی زندگی و تحریک انصاف پر فخر ہے، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو برقرار رہے گی۔ عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کی خواہش ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی دائر کردہ درخواست پر عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا تھا۔

حنیف عباسی کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے اثاثے چھپائے لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں