تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ، کون کون شامل ہوگا؟

لاہور : جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے ، نئی پارٹی میں ڈی جی خان،راجن پور ، مظفر گڑھ کے سیاسی خاندان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی پارٹی میں شامل ہوں گے جبکہ کراچی، اندرون سندھ ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے رابطہ میں ہیں۔

گذشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی جنہوں نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں کیں۔

خیال رہے اپریل کے آغاز میں اطلاع ملی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں کے ایک الگ ہونے والے گروپ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کی ‘تجویز’ دی تھی۔

جہانگیر خان ترین گروپ کے اراکین نے افطار ڈنر کے دوران ایک تجویز پیش کی، جس میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپوں کے متعدد اراکین اور راجہ ریاض اور عون چوہدری سمیت رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -