جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کرد پارٹی کے رہنما کا ہتھیار ڈالنے اور ترکیہ سے تنازع ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جیل میں بند پی کے کے رہنما نے گروپ کو ہتھیار ڈالنے اور ترکیہ کے ساتھ تنازع ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے جیل میں بند رہنما عبداللہ اوکلان نے اپنی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود کو تحلیل کر دیں۔

یہ ایسا اقدام ہے جس سے ترکی کے ساتھ 40 سالہ تنازع ختم ہو سکتا ہے اور اس کا اثر خطے پر پڑ سکتا ہے۔

ترکیہ کی کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی کے ایک وفد نے جمعرات کو اوکلان سے جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں قریبی استنبول میں اپنا بیان دیا۔

ڈی ای ایم پارٹی کے اراکین کی طرف سے منظر عام پر آنے والے ایک خط میں کہا اوکلان نے کہا کہ "میں ہتھیار ڈالنے کے لئے کال کر رہا ہوں، اور میں اس کال کی تاریخی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،”

اوکلان چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کانگریس منعقد کرے اور باضابطہ طور پر خود کو تحلیل کرنے پر راضی ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی کانگریس بلائیں اور فیصلہ کریں تمام گروہوں کو اپنے ہتھیار ڈالنے چاہئیں اور PKK کو خود کو تحلیل کر دینا چاہیے۔

ترکی اور اس کے مغربی اتحادی PKK کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں