پیر, جون 8, 2026
اشتہار

جے شنکر کے پاکستان مخالف غیرمہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان مخالف غیرمہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی اور مودی پر کڑی تنقید کی ہے، ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمع محمد نے وزیر خارجہ کے بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر شمع نے کہا کہ پاکستان کو ایران سے مذاکرات کے لیے منتخب کرنا، بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔

کانگریس کے ممبر سپریا شری نیتے نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعویٰ کو کیا نام دیا جائے؟

یہ پڑھیں: پاکستانی سفارتکاری کے آگے مودی سرکار ڈھیر : بھارتی جریدے کا اعتراف

کانگریسی ممبر پون کھیرا کا کہنا تھا کہ مودی کی روس یوکرین میں ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟

بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ جے شنکر کے نازیبا الفاظ سڑک کی زبان ہے، کسی وزیر خارجہ کے شایان شان نہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے شنکر کا غیرسفارتی بیان ہزیمت چھپانے کا ایک دفاعی ردعمل ہے، خلیجی بحران میں بھارت کو مرکزی کردار نہ ملنا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے۔

واضح رہے کہ جے شنکر کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان، امریکا، ایران میں سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں