جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر مشہور جلالی پیر کی حقیقت بے نقاب، جعلی بابا کیسے بیوقوف بناتا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے کونے کونے میں پائے جانے والے جعلی پیر یا جلالی پیر اور ان کے کارندے جھوٹی کرشمہ سازی اور شعبدہ بازی سے سادہ لوح اور حالات سے پریشان لوگوں کو مرعوب کرتے ہیں۔

یہ جعلی پیر مختلف ہتھکنڈوں سے معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جن میں سے ایک اور طریقہ ٹیم سرعام نے بے نقاب کردیا۔

ایک ایسے ہی جلالی پیر کے نام سے مشہور جعلی بابا کا طریقہ واردات بھی انوکھا نرالا اور انتہائی گستاخانہ تھا، جو (نعوذ باللہ) قرآن کریم کو ایک قینچی کی مدد سے اپنے کرتب کیلیے استعمال کرتا تھا۔

یہ جلالی پیر آنے والے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح گھما پھرا کر ان پر کالے جادو کے اثرات کا کہہ کر ان سے بھاری رقمیں بٹورنا تھا۔

عوام کی سادہ لوحی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس فراڈ شخص کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز پر کئی ملین ویوز ہوتے ہیں۔

یہ بدبخت شخص اپنے عمل کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس سے مختلف سوالات کرتا اور حسب منشاء اسے جب چاہتا گھما دیتا تاکہ سائل کی تسلی ہو سکے۔

اس جعلی پیر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلیے ٹیم سرعام نے پاکستان کے مشہور میجیشن عقیل نومی سے رابطہ کیا اور موقع پاتے ہی اس جعلی پیر کو اس کے کرتب اور شعبدہ بازی کی حقیقت سے آگاہ کیا جس پر اس کی پریشانی اور بوکھلاہٹ واضح تھی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں