تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

برصغیر کی مشہور سوغات "جلیبی پاپڑا” کیسے بنایا جاتا ہے؟

کراچی : پکوان ہر خطے اور علاقے کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پاکستان ثقافتی کھانوں میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان چونکہ مختلف زبانوں اور ثقافتوں کو اپنے آپ میں سمیٹا ہوا ہے اسی طرح مختلف علاقائی کھانے بھی پاکستان کی خوبصورتی کا ایک منظر ہیں، ہر علاقے کے مطابق وہاں کے کھانے پینے کے اشیاء بنائی جاتی ہیں۔

اسی طرح کراچی کا شمار خطے کے قدیم شہروں میں ہوتا ہے یہاں پر مختلف زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں اور ان کے اپنے اپنے لباس، پکوان اور رہنے کے انداز ہیں۔

اس حوالے سے کراچی کے قدیم علاقے نانک واڑہ میں ایک دکان پر جلیبی پاپڑا نامی چیز فروخت کی جاتی ہے، جس کا شمار بھی برصغیر کے قدیم پکوانوں میں ہوتا ہے۔

یہ جلیبی پاپڑا کیا ہے اور کن اشیاء کو ملا کر بنایا جاتا ہے؟
بھارتی گجراتی کھانوں کو ذائقے اور لذت میں منفرد حیثیت حاصل ہے، بہت سے گجراتی پکوان بیک وقت میٹھے، نمکین اور مصالحہ دار ہوتے ہیں ان ہی میں ایک یہ جلیبی پاپڑا بھی ہے۔

پاپڑا کی تیاری کیلئے نمک، اجوائن، ہینگ، کالی مرچ، بیسن اور گھی درکار ہوتا ہے جس کے بعد ان تمام اشیاء کو مکس کرکے پانی میں ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیا جاتا ہے۔

بیسن گوندھنے کے بعد مخصوص شکل میں پیڑے بنا کر اسے بیلتے ہیں اور پھر اس کو تلنے کیلئے کڑاہی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

پاپڑ تلنے کے بعد ایک پلیٹ میں پاپڑوں کے ساتھ چٹنی جسے سمبارا بھی کہا جاتا ہے رکھی جاتی ہے اور ساتھ ہی ہری مرچ اور جلیبی بھی موجود ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -