تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

‘رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں ڈالا جائے’

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور رکن قومی اسمبلی کی وطن واپسی سے متعلق خبروں پر گورنر سندھ حرکت میں آگئے اور ڈی جی ایف آئی اےکوخط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی کی خبروں پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں اور ان پر ایف آئی آر درج ہے، عوامی مفاد کا تقاضہ ہے کہ قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے، جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی عدم اعتماد سے متعلق بڑی بیٹھک ہوئی جس میں اپوزیشن کے 162 میں سے 159 ارکان شامل ہوئے جبکہ تین غیر حاضر رہے، غیر حاضر ارکان میں جام عبدالکریم کا نام بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ جام عبدالکریم ملیر کے فارم ہاؤس میں تشدد کے بعد قتل کئے جانے والے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرنے کا اعلان

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں نامزد مفرور ایم اے این کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان لایاجارہا ہے، جام عبد الکریم جیسے آئیں گے ان کوگرفتارکرلیاجائےگا۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ مفرور ایم این اے کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا جائے گا اور اس کا نام انٹرپول میں بھی ڈالنے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments