جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے سرکاری گاڑی رشتہ دار کو تحفے میں دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان خان شورو نے سرکاری گاڑی تحفے میں اپنے عزیز کو دے دی، یہی نہیں پیٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ خرچہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے سابق وزیر نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق سرکاری گاڑی کو اپنا مال سمجھ کر رشتہ داریاں نبھانی شروع کردیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایک ڈبل کیببن گاڑی جی ایس450بی رشتہ دار کو تحفے میں عنایت کردی، یہ گاڑی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے۔

رکن سندھ اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے چارسال سے لاپتہ گاڑی کا بھانڈا پھوڑ دیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ گاڑی تھر کے علاقے میں چار سال سے زیر استعمال ہے۔

اس حوالے سے فنکشل مسلم لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے اس معاملہ کو سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں بہت کچھ غائب ہوا ہے نہ جانے ابھی اور کیا کیا سامنے آنا ہے۔

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری سندھ نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، یہ گاڑی آج بھی تھر میں استعمال کی جارہی ہے اس پر ستم یہ کہ فیول اور مینٹیننس کی مد میں باقاعدہ رقم بھی جاری جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں