پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی نے بھی نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کر دی!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 اگست 2026): جماعت اسلامی نے بھی نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کر دی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کے طریقہ کار کے مطابق نئے انتظامی یونٹس بنانا غلط نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سال پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت نظام چلانے میں ناکام ہوچکی، اب حکومت خود اپنی ناکامی کا اعتراف اور اظہار کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آئین کے طریقہ کار کے مطابق نئے انتظامی یونٹس بنانا غلط نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے ہزارہ صوبہ بنانے کی قراردادیں منظور ہو چکی ہیں۔ اسمبلیوں سے منظور ہونے والی ان قراردادوں پر اب تک عمل کیوں نہیں ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی آواز اس لیے اٹھتی ہے کیونکہ اختیارات نچلی سطح تک نہیں پہنچتے۔ بیورو کریسی اور صوبائی حکومتوں کے پاس اختیارات ہونے سے معاملات خراب ہوئے۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ آواز اٹھتی ہے صوبہ بننا چاہیے، بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر اٹھتی ہے۔ کراچی کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ جب کراچی کے لوگوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی تو پھر لوگ یہی مطالبہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرول کی موجودہ قیمت کسی طور قابل قبول نہیں۔ 16اگست کو چاروں صوبوں میں دھرنے ہوں گے۔ خیبر پختونخوا اور سندھ میں میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ ہونا چاہیے، خواجہ آصف کی انتظامی یونٹ کی تجویز

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں