تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جماعت اسلامی کا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے مظاہروں کا اعلان

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے لیے جمعہ کے روز مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کی زیرصدارت منصورہ میں جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں شفاف انتخابات مسائل کا حل ہیں عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے سیاسی جماعتوں کےدرمیان ڈائیلاگ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی ملک میں جاری لڑائی عوام کے لیے نہیں ذاتی مفادات کے لیے ہے موجودہ بحرانوں سے وی آئی پی کو فرق نہیں پڑتا، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عام آدمی کو پیس کر رکھ دیا۔

ملاقات میں عافیہ صدیقی بار بار کہتی رہیں مجھے اس جہنم سے نکالو

واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔

دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان، اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹویٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔

انھوں نے لکھا ’’ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔‘‘

سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔

Comments

- Advertisement -