جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کا 31اکتوبر کو ڈی چوک پر جلسےکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 31 اکتوبر کو مہنگائی، بے روزگاری، پیٹرولیم منصوعات اور کھانے پینے ‏کی اشیا میں ہوشربا اضافے کے خلاف 31 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سراج الحق نے اسلام آباد میں مرکزی یوتھ بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات گیس اور بجلی کی ‏قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت آئی ایم ایف سے طے کردہ شرائط اور معاہدے قوم کے سامنے ‏لائے، حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے، نوجوانوں سے ایک کروڑ ‏نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں افراد سے روزگار چھین لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک ‏میں تیزی لائے گی اور حکومت کو اپنے ظالمانہ فیصلے واپس لینے پر مجبور کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوسی کی بجائے جماعت اسلامی یوتھ کے پلیٹ فارم سے منظم ہوں ، 31 اکتوبر کو اسلام ‏آباد میں بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جے آئی ‏یوتھ کے نوجوان مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف چلنے والی تحریک میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آئندہ کے لاءحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں