کراچی: جماعت اسلامی نے کل کراچی کے 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے 10 مقامات پر کل دھرنے دیے جائیں گے، شارع فیصل، نیشنل ہائی وے، کورنگی ودیگر مقامات پر دھرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد اب کسی صورت نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی نے فاشزم کا مظاہرہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان پر 2022 کے ایکسپائر شیل برسائے گئے ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کو ان کا حق دینے کو تیار نہیں، ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والے ہمیں ہی شیلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بااختیار بلدیاتی حکومت، شہریوں کو جینے دو کا حق مانگ رہے ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ شرجیل میمن نے پورے شہر کو نوگو ایریا بنادیا ہے، برنس روڈ پر دکانیں کھلی ہیں اور احتجاج بھی جاری ہے، دھرنا روکنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن جب طے ہوگا تو پھر آئیں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، پولیس نے نے ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لےکر جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لیا۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


