کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کل سندھ اسمبلی کے باہر ہر صورت دھرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کل سندھ اسمبلی کے باہر ہر صورت دھرنا دے گی۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ دھرنا شام 4 بجے شروع ہوگا اور اس کا مقصد اہلِ کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ احتجاج بااختیار میگا سٹی گورنمنٹ کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے بھی کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کہ 18 سالہ نااہلی کے خلاف عوامی طاقت سے آواز بلند کی جائے گی اور "جینے دو کراچی مارچ” کے بعد اگلا مرحلہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ہوگا، دھرنے کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔
منعم ظفر نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ،دھرنا ہر صورت ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


