ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا ان ہاؤس تبدیلی کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ان ہاؤس تبدیلی پریقین نہیں رکھتی۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے ان ہاؤس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی سےخریدوفروخت اور چھانگامانگا کی سیاست کو فروغ ملےگا۔

سراج الحق نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈےکےخلاف سازش ہوگی اس لیے ان ہاؤس تبدیلی کیخلاف مزاحمت کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کوپکڑنے کے دعویدار وزیراعظم بےبس دکھائی دیتےہیں، حکومت کے18ماہ میں 11ہزار ارب روپے قرض لیے گئے،ملکی سیاست میں سابق حکمرانوں کیلئےاب کوئی جگہ نہیں، حکومت نےتبدیلی کانعرہ لگاکرعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اور پوری قوت سے مزاحمتی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں