بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی پی ٹی آئی سے اتحاد کرے گی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی کے پی میں اتحاد کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جس سے چاہے اپنے معاملات طے کرلے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہو گا لیکن تحریک انصاف نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے۔

- Advertisement -

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بھی جس سے چاہیں، اپنے معاملات طے کر لیں، جماعت اسلامی کو خوشی ہو گی۔

گذشتہ روز خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق جماعت اسلامی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق کہا تھا کہ گوہر علی ، علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا ہے جب کہ اعظم سواتی بھی لیاقت بلوچ سے رابطے میں رہے، اتحاد سے متعلق ابھی واضح نہیں اور نہ ٹی او آرز تشکیل دیئے گئے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رابطوں کا عمل کافی عرصے سے چل رہا ہے ،حتمی ملاقات ہوناباقی ہے ابتدائی گفتگو میں پی ٹی آئی نے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس پر جماعت اسلامی نے مثبت جواب دیا کہ اتحاد کی تجویز پر سوچا جاسکتا ہے ، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آیا ہے ابھی حتمی مراحل طے ہونےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں