جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کا افغانستان سے بامقصد مذاکرات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی طاقتوں کو شامل کرکے افغانستان سے بامقصد مذاکرات کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں جنگ ہورہی ہے، جب طالبان حکومت اقتدار میں آئی تھی تو پورے پاکستان نے ویلکم کیا تھا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارے دل افغانیوں کیلئے کھلے ہیں لیکن وہ اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں کو نکال دیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت عالمی طاقتوں کو شامل کرکے افغانستان سے بامقصد مذاکرات کرے، ہم اب آپس میں لڑ کر امریکا اور اسرائیل کو خوش نہیں کرنا چاہتے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل نے آج پھر ایران پر حملہ کردیا ہے، ایران کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ کھڑی ہے، اسرائیل کو اس ملک سے واضح پیغام جانا چاہیے۔

کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، کراچی کا مینڈیٹ واپس لے کر رہیں گے، کراچی کا پیسہ کراچی پر لگنا چاہیے، شہر کے اختیار کی جنگ لڑیں گے۔

پیپلز پارٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ جب پھنستے ہیں تو ایم کیوایم آکر ان کو ریسکیو کرتی ہے انہوں نے کارکنان سے کہا کہ اپنی جدوجہد کو تیز تر کیجئے، ہمیں اپنے حق کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔

جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے ملاقات، میئر کراچی کیخلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں