بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

’26جولائی کو مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26جولائی کو مہنگائی اور بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کیلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے عوام کا مطالبہ تھا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں جب کہ حکومت نے ان اخراجات میں 25فیصد اضافہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری مراعات میں 100فیصد اضافہ کیا گیا اور بجٹ میں تنخواہ اور پنشن پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا گیا۔

مہنگی بجلی اور بڑھتے بلوں پر ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کا غصہ بڑھا رہی ہیں، جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی ترجمانی کرے گا۔

نائب امیر نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کےحل کیلئے قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے آرٹیکل 6 کی دھمکیاں دینے سے حکومت اپنے لیے مشکلات کھڑی کرے گی، فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا انجام خود حکمرانوں کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں