ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’جینے دو کراچی مارچ‘ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان پر مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‘ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف ’جینے دو کراچی مارچ‘ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت ایک ہزار افراد کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کچھ کارکن تیز دھار آلات سے سڑک کھود کر ٹینٹ لگا رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پرامن احتجاج پر ایف آئی آر سیاسی انتقام اور فسطائیت ہے، ایف آئی آر عوامی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر بھرپور دھرنا دیں گے، مقدمات سے جدوجہد نہیں رکے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر ’جینے دو کراچی مارچ‘ نکالا جس میں سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان

مزید خبریں