منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘فلسطین اور کشمیر قراردادوں سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر قراردادوں نہیں جہاد ‏فی سبیل اللہ سے آزاد ہو گا، القدس کی آزادی تک صہیونیوں سےجنگ جاری رہےگی۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مسجد ‏اقصیٰ آج خون آلود ہے فلسطینیوں نےرمضان میں خون آلود چہروں کےساتھ سجدےکیے ہیں آج ‏کی ریلی سےفلسطینیوں کوحوصلہ ملا ہے، پوری دنیا مل کر بھی فلسطینیوں کوشکست نہیں دے ‏سکتی جس قوم میں جہادکاجذبہ ہواسےکوئی ایٹم بم شکست نہیں دےسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مذمتی قراردادوں سےکبھی فلسطین اور کشمیر آزاد نہیں ہوگا، فلسطین اور کشمیر ‏جہاد فی سبیل اللہ سےآزاد ہو گا القدس کی آزادی تک صہیونیوں سےجنگ جاری رہےگی اپنے ایک ‏ایک شہید کا بدلہ صہیونیوں سےلے کر رہیں گے۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ آج کراچی کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کیا ہے کہ ان کے دل ‏فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مردوں سمیت خواتین اور بچوں نے جس جذبے کا اظہار کیا ہے ‏وہ قابل قدر ہے۔ امت مسلمہ زندہ ہے، استنبول، جگارتا، کابل، بغداد، مراکش،اور تیونس سمیت ‏پوری دنیا کے مسلمان بیدار ہیں امت کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مگر مسلم حکمران ‏امریکا کے غلام بن چکے ہیں فلسطینیوں نے ثابت کیا ہے کہ ظلم اور تشدد سے مجاہدوں کا راستہ ‏نہیں روکا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں