The news is by your side.

Advertisement

جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب مارچ ملتوی کر دیا

جماعت اسلامی یوتھ نے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے31اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ بےروزگاری مارچ اسلام آبادڈی چوک میں ہونا ‏تھا جس سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا۔ ‏

مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سےکیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منصورہ میں سراج الحق کی ‏زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ‏

مارچ میں ملک بھرسے بیروزگار نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان کا جغرافیہ آزاد ہوا ہے،نظام آزاد نہیں ہوا ،جس نظام سے ‏نجات کے لیے کروڑوں لوگوں نے جدوجہد کر کے پاکستان بنایا تھا آج بھی وہی نظام ہرادارے میں رائج ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغربی جمہوریت سے اسی طرح پناہ مانگتے ہیں جیسے شیطان سے پناہ مانگتے ‏ہیں ہم اسی جمہوریت کے حامی ہیں جو قرآن و حدیث کے تابع ہو۔

Comments

یہ بھی پڑھیں