پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کا کل ملک گیر احتجاج! کراچی میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ، شہر کی مصروف ترین شاہراہ شاہراہِ فیصل کو احتجاج کے لیے بند کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف کل ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کل ملک کی 510 اہم سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرے گی، جس سے ملک کے اہم شہروں میں ٹریفک نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں شام 4 بجے تمام اہم شاہراہوں کو احتجاجاً بند کر دیا جائے گا، جماعت اسلامی کا مرکزی احتجاج قرطبہ چوک مزنگ میں ہوگا جبکہ فیروز پور روڈ، جیل روڈ، اور ملتان روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور میں تمام احتجاجی مظاہروں سے جماعت اسلامی کی مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔

دیگر بڑے شہروں میں اسلام آباد کے 26 نمبر اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شاہراہِ فیصل کو احتجاج کے لیے بند کیا جائے گا، اس کے علاوہ سوات موٹروے کو بھی احتجاج کے باعث بلاک کیا جائے گا۔

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق سڑکوں پر جاری اس احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ (لاہور) میں موجود رہ کر ملک بھر کے احتجاج کی خود مانیٹرنگ کریں گے، جبکہ ان کی کسی مظاہرے میں شرکت یا خطاب سے متعلق فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں