اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کےخلاف کارروائی کیوں کی گئی؟ وزیرداخلہ سندھ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کیساتھ آج شام مذاکرات ہونے تھے، کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے سے متعلق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا اہم بیان سامنے آیا ہے، انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ آج شام 4 بجے مذاکرات ہونے تھے، کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ہمیں جماعت اسلامی کےخلاف کارروائی کرنی پڑی، جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا کہ سندھ اسمبلی نہیں آنے دیں گے۔

آج شام جماعت اسلامی کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے جبکہ کارکنوں کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچے، کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کے پتھراؤ سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے سندھ اسمبلی کے قریب رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جماعت اسلامی کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی فاروق فرحان اور پولیس میں مذاکرات ہوئے تھے، پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں