جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی میں سب سے زیادہ ٹاؤن ناظمین جماعت اسلامی کے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے پر پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

شہر کے 25 میں سے 12 ٹاؤن پر جماعت اسلامی کامیاب ہو ہی ہے جب کہ 9 ٹاؤن پر پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی۔ 2 ٹاؤن سےمتعلق حتمی فیصلہ ہوناباقی ہے۔ 2 ٹاؤن پرپاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوئے۔

ضلع وسطی کےپانچوں ٹاؤن پرجماعت اسلامی کےناظم ہوں گے۔ ضلع شرقی کے5ٹاؤن میں سے4پرجماعت اسلامی کے ناظم ہوں گے۔

ضلع شرقی سہراب گوٹھ ٹاؤن پرپیپلزپارٹی کاناظم ہوگا۔ ملیر کے تینوں ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کےناظم ہوں گے۔ ضلع جنوبی میں ایک ٹاؤن پر پیپلزپارٹی اور ایک پرپی ٹی آئی کا ناظم ہو گا۔ کیماڑی کے3ٹاؤن پرپیپلزپارٹی کے ناظم ہوں گے۔

کورنگی میں 2 ٹاؤن پر جماعت اسلامی کے ناظم ہوں گے۔ شاہ فیصل ٹاؤن پرپی ٹی آئی کواکثریت حاصل،ایک ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کاناظم متوقع ہے۔

ضلع غربی منگھوپیر ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کاناظم ہوگا جب کہ ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کا ناظم ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں