امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی سیاست کے حوالے سے ایک بار پھر دوٹوک کہا ہے کہ کسی کو کندھا دیں گے نہ کسی اتحاد کا حصہ بنیں گے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی اتحاد کی سیاست نہیں کرے گی ہم کسی کے دباؤ میں کبھی نہیں آئیں گے، جماعت اسلامی کو اتحادی سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں، فارم 47 سے مسلط ہوکر عوام کےدل نہیں جیتے جا سکتے، تحریک تحفظ آئین سےآئین کی بالادستی کیلئےتعاون کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران دہشت گردی کے کارخانوں میں کمی لانے والی پالیسیاں بنائیں، بلوچستان اور کےپی کے عوام دہشت گردی کے نرغے میں ہیں جب کہ سندھ میں ڈاکو راج اور کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے پنجاب پولیس اسٹیٹ بن گیا اور وزیراعلیٰ کے دعوے اشتہارات تک محدود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


