ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

’جماعت اسلامی نتائج ہر صورت قبول کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نتائج ہر صورت قبول کرے گی تاہم بڑے پیمانے پر مداخلت نہ ہوئی تو فیصلہ مانیں گے۔

الیکشن رزلٹ کے مرحلے پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی کو برتری کے آثار ہیں لیکن قبل از وقت تبصرہ مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو تمام جماعتوں سے تعاون چاہیں گے الیکشن کمیشن اور عوام نے مل کر اچھا انتخاب کرایا، خوف و خدشات کے باوجود بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ڈھاکا 15میں حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔

بنگلادیش الیکشن لائیو: ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج

اس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر نے عوام سے اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے پولنگ مراکز کی حفاظت پر زور دیا ہے۔ بنگلا دیش کی جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے جمعرات کو الزام لگایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کریں جب تک کہ نتائج کا اعلان نہیں کیا جاتا تاکہ لوگوں کے حق رائے دہی کا تحفظ کیا جا سکے۔

Bangladesh Elections 2026 تمام خبریں

انہوں نے یہ اپیل سہ پہر اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ ایک اسٹیٹس میں کی۔ رحمان نے دعویٰ کیا کہ پولنگ ایجنٹس پر حملہ کیا گیا ہے، اور خواتین کو مختلف مقامات پر ہراساں کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر پولنگ مراکز پر قبضہ کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں