تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

جمائما اسمتھ کا پاکستانیوں سے شادی بیاہ کے گانے سے متعلق سوال

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں شادی بیاہ کے دوران بہترین پاپ گیت کے بارے میں سوال کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانیوں سے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

جمائما کے سوال پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھی مختلف گانوں کا بتایا جارہا ہے۔

کسی نے کہا ’لٹھے دی چادر گائیں‘ کسی نے مزاحیہ انداز میں ’تبدیلی آئی رے‘ کا نام لے دیا تو کسی نے ’ووٹ کو عزت دو‘ والا گانا چلانے کی فرمائش کردی۔

یہاں جمائما سے ایک سوال صارفین کی جانب سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ کس کی شادی میں گانا چلانا ہے؟

مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستانی ’رکشے‘ کی تلاش

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی فلم کے لیے لندن میں ایک ایسے رکشے کی تلاش تھی جو پاکستانی اسٹائل کا ہو۔

رکشے کے لیے جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔

واضح رہے کہ جمائما کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ انہیں کس فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت تھی تاہم کچھ ماہ قبل برطانوی پروڈیوسر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

Comments