آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر عامر جمال نے پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پلان بتا دیا۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ دونوں گیند باز دوسری نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ کر رہے ہیں ہم کل صبح انہیں پہلے گھنٹے میں آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں دونوں بلے باز اپنے شاٹس کھیل رہے ہیں لہذا اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو ہم انہیں جلد آؤٹ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کھیلنے کا تجربہ بہت پسند آیا میں 2017 میں آسٹریلیا آیا اورسڈنی میں کھیلا، آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم کافی اچھے رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامرجمال نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ شاہین آفریدی، خرم شہزاد، فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ لی، آسٹریلای کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 164 رنز بنائے۔
ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں مزا آیا, دوسرے اسپیل میں ردھم آگیا تھا لہذا زیادہ مزا آیا۔
وکٹ کے لحاظ سے کچھ رنز ہم نے زیادہ دئیے لیکن ریکور اچھا کرلیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ ایک بڑی کرکٹ ہے لیکن جب آپ نے محنت کی ہو اور ہوم ورک کیا ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتا.
کوشش کرینگے کہ کل… pic.twitter.com/s92C3eaIz2
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 14, 2023
کینگروز کی چوتھی اور پانچویں وکٹ عامر جمال نے لی، انہوں نے ٹریوس ہیڈ کو 40 اور ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر آؤٹ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ: پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل 346 رنز پر ختم
عامر جمال نے کہا کہ اپنے پہلے اسپیل میں ردھم حاصل نہیں کر سکا لیکن دوسرے اسپیل میں بہتر محسوس کیا اور بعد میں، میں نے کپتان سے بات کی اور ایک اور اسپیل چاہتا تھا ہم نے ان دونوں [وارنر اور ہیڈ] کے لیے مختصر گیندوں کے ساتھ منصوبہ بنایا جس سے ہمیں کامیاب ہونے میں مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ کٹ شاٹ اچھی کھیل رہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ (کیچنگ) فیلڈر کو دائرے سے باہر رکھا جائے اور اس میں وہ کیچ آؤٹ ہوئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


