تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دستبردار ہونے کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جام کمال کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا پہلا صدر ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے، پارٹی نے اعلیٰ جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بی اے پی میں کارکنان کا جو مقام ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی آرگنائزرز کا اجلاس بلا کر پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے 3سال پارٹی کوبہترین انداز میں چلایا، انشااللہ بی اےپی بلوچستان میں مزید بڑھےگی، امید ہے نوجوان اور نئےاراکین  پارٹی کی بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں گے، امیدہے رفتہ رفتہ موقع  پرست بی اے پی کی صفوں سے نکل جائیں گے‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت کی وضاحت

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا دورہ بلوچستان کام کرگیا

واضح رہے کہ بلوچستان کی اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعت نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان میں جمع کرائی تھی۔ تحریک عدم اعتماد چار نکاتی چارج شیٹ پر مشتمل تھی جس پر حزب اختلاف کے 16 اراکین کے دستخط تھے جبکہ اپوزیشن جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی جماعت کے اراکین بھی قرارداد کی حمایت میں ہے۔

وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو واپس لینے یا ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر سرفراز بگٹی بلوچستان پہنچے، جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -