منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

جمال شاہ سے علیحدگی ہوئے 30 سال ہوچکے مگر؟ فریال گوہر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ فریال گوہر کا کہنا ہے کہ آج کل کی جنریشن نہیں جانتی کہ قربانی دینا کسے کہتے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار جمال شاہ اپنی سابقہ اہلیہ فریال گوہر کے ہمراہ اے آر وائے کے پروگرام شانِ سحور میں میزبان ندا یاسر کے مہمان بنے۔

فریال گوہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج کل کی جنریشن کو نہیں پتہ کہ قربانی دینا کسے کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کل سوشل میڈیا میں بہت ساری چیزیں پڑھ لیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

انہوں نے کہا کہ جس گھر میں پلی بڑھی، جہاں میری والدہ کی تعلیم تھی، جہاں میرے والد کی تعلیم تھی، وہاں سے پھر میں ایک ایسے ماحول میں گئی جہاں مجھے چادر بھی اوڑھنی پڑی اور برقعہ بھی اوڑھنا پڑا۔

فریال گوہر نے کہا کہ میری ساس اور میں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے۔

جمال شاہ نے بالی ووڈ کے ڈاؤن فال کی وجہ بیان کردی

انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو ختم ہوئے 30 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں، مگر آج بھی جمال کی بھتیجیاں اور بھانجیاں روزانہ مجھے لکھتی ہیں۔

سابقہ سسرال والے آج بھی مجھ سے رابطے میں ہیں، جب میری شادی ہوئی میری عمر 23 سال تھی، میں نے سسرال کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں