ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

جمال شاہ سے شادی کرنا میرا غلط فیصلہ تھا، فریال گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ فریال گوہر اور فریال گوہر نے علیحدگی کی وجہ بیان کردی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ علیحدگی کے بعد کوئی زندگی کا اہم فیصلہ ایک دوسرے سے کیا ہے؟

جمال شاہ نے بتایا کہ اسی دوران میں نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوشن کھولنا چاہ رہا تھا، فریال نے منع کیا کہ یہ خاتون مجھے ٹھیک نہیں لگتی، بدقسمتی سے سب طے ہوچکا تھا اور یہ ہوا کہ اس خاتون کی خالہ انہوں نے بھی مجھے منع کیا، میں نے کہا کہ آنٹی میں اب وعدہ کرچکا ہوں اور وہ میرا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

فریال گوہر نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمارے درمیان مسائل ہونا شروع ہوئے، کچھ فیصلے ایسے ہوئے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آگیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ جمال شاہ سے شادی کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

یہ پڑھیں: شادی سے پہلے ’اسکرٹ‘ پہنتی تھی شوہر کی محبت میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر

انہوں نے کہا کہ آج کل کی جنریشن کو قربانیوں کو نہیں پتا، میں جس طرح کے گھر سے پلی بڑھی ہوں پھر ایسے ماحول میں گئی کہ جہاں مجھے چادر اور برقع بھی پہننا پڑا، میری ساس کو مجھ سے بہت زیادہ پیار تھا اور میں بھی ان سے پیار کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کو ختم ہوئے 34 سال سے زائد ہوچکے ہیں لیکن آج بھی جمال کی بھتیجا روزانہ مجھے پیغامات بھیجتی ہیں۔

فریال گوہر نے کہا کہ سسرال والے اب بھی مجھ سے رابطے میں ہیں، میں 23 سال کی تھی جب شادی ہوئی، وہ میری فیملی تھی میں نے سسرال نہیں سمجھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں