The news is by your side.

Advertisement

‘حکومت نے سودی نظام ختم نہ کیا تو1977 جیسی تحریک چلائیں گے’

جماعت اسلامی نے عدالتی فیصلے کے بعد سودی نظام کے خاتمے کے لیے 1977 جیسی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سودی نظام ختم نہ کیا تو 1977 جیسی تحریک چلائیں گے، عدالتی فیصلے کے بعد حکمرانوں کے امتحان کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ ثبوت دینا ہو گا کہ وہ اسلام، نظریہ پاکستان اور آئین پر مکمل عمل درآمد کے لیے تیار ہے سودی نظام کے دفاع میں اختیار کیے گئے کسی بھی قسم کے حکومتی تاخیری حربوں اور لیت و لعل کو قوم تسلیم نہیں کرے گی۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں حرمت سود کے تاریخی فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے علمائے کرام، ماہرین معیشت اور عدالتی جد وجہد کے شرکاء پر مشتمل مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں سودی نظام کے خاتمے سے متعلق تجاویز اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے پر ٖغور کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں