قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا گیا ہے، سراج الحق siraj-ul-haq
The news is by your side.

Advertisement

قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا گیا ہے، سراج الحق

لاہور : امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں فیملی لمیٹڈ کمپنیاں بن گئی ہیں ملک کو مکمل طورپر کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہر اُس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے جس کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے۔

وہ منصورہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے، اسٹیٹس کو اور عالمی استعمار کے غلاموں نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات سے انحراف کر کے آدھا ملک گنوا دیا گیا ہے اور باقی ماندہ پاکستان غربت، جہالت، بدامنی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کچھ قوتیں متفقہ آئین کو متنازعہ بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں اور آئین سے باسٹھ ٹریسٹھ نکالنے کی باتیں کرنے والوں کو سوچنا ہوگا کہ اگر ارکان اسمبلی کے لیے صادق اور امین ہونا ضروری نہیں ہے اگر ایسا ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول کر ان تمام لوگوں کو رہا کر دینا چاہیے جو چوری اور ڈکیتی کے جرم میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرسیاسی جماعتیں دو نمبر اور کرپٹ لوگوں کو پارٹی ٹکٹ بیچنے اور رسہ گیروں کو اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہونے کا موقع نہ دیتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی اور حالات اس قدر کشیدہ نہیں ہوتے اور عدم استحکام کی کیفیت پیدا نہیں ہوتی حقیقت یہ ہے کہ حکمرانوں کے پاس کوئی وژن نہیں اور وہ ذاتی مفادات سے نکلنے اور اپنی ذات سے آگے سوچنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں