جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

’سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 نومبر 2025): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بچے تک لوٹ مار جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گلشن اقبال میں یوتھ سینٹر اور فیملی پارک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پر نا اہل اور کرپٹ لوگوں کی حکومت ہے جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ یہ لوگ جمہوریت پر شب خون مارتے ہیں۔ کراچی شہر پورے پاکستان کو چلا رہا ہے، لیکن یہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں۔ کے فور منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والوں کو کام کرنا ہے اور ہمارے پاس جتنے بھی اختیارات ہیں، اس سے بڑھ کر کام کریں گے۔ کیونکہ ہم وڈیرے نہیں کہ جو آئیں، لوٹیں اور چلے جائیں۔ جماعت اسلامی والوں کو تو آپ کے ساتھ ہی رہنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے بتایا کہ بنو قابل پروگرام کراچی سے شروع کیا تھا۔ اب تک تین ہزار بچوں نے کورش مکمل کر لیے ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا پروگرام جاری رکھیں گے، اور پارکس کے علاوہ بھی جتنے مسائل ہیں، وہ حل کریں گے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں