لاہور سے جماعت الاحرار کا سیل پکڑا گیا، تین کارندے گرفتار Jamat Ul Ehrar
The news is by your side.

Advertisement

لاہور سے جماعت الاحرار کا سیل پکڑا گیا، تین کارندے گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے سہولت کار کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان جماعت الاحرار کا سیل پکڑ کر چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہولت کار انوار الحق کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار  کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے اور اُن کی شناخت عرفان خان، عطاء الرحمان، عبداللہ اور امام شاہ کے نام سے ہوئی، تین دہشت گردوں کا مہمند جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، سرکٹس، پرائما کورڈ اورہینڈ گرنیڈ برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے ملک میں پہ در پہ دہشت گردی کے واقعات پیش آنے کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت نے پورے پاکستان میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا، اس اعلان کے تحت پنجاب میں آپریشن کا آغاز کیا گیا اور رینجرز کو پنجاب میں کارروائی کرنے کے لیے خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں