لاہور : جماعت اسلامی آج شام مال روڈ پر کرپشن کے خلاف دھرنے میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، کراچی سمیت آج لاہور میں بھی سیاسی ماحول گرم رہے گا. جماعت اسلامی لاہور میں آج شام کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنادے گی جماعت اسلامی کے مطابق دھرنے میں ملک کے تمام شہروں سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سےدھرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دھرنے سےامیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جلسے میں کرپشن کےخلاف تحریک کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے.
واضح رہے جماعت اسلامی کے سربراہ نے آج کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس کے انکشافات نےثابت کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک پاکستان مہم کس قدر اہمیت کی حامل ہے ساتھ ہی ان کا کہناتھا کہ کوئی مذہبی رہنما کرپشن میں ملوث نہیں پایا گیا.