ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹڑنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، لارڈز ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔

خیال رہے کہ اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

علاوہ ازیں جیمز اینڈرسن 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جن میں 18 وکٹیں لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں